تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Oct 11, 2023 | 14:36:PM
 تیل کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث بین الاقوامی منڈی میں آج بھی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت 25 سینٹس اضافے سے 87 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کے سودے 15 سینٹس اضافے سے 86 ڈالر 12 سینٹس فی بیرل کئے گئے،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔

گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں تقریبا 11 فیصد کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد لندن برینٹ خام تیل 84 ڈالر سات سینٹ جبکہ ویسٹ ٹیکساس خام تیل 82 ڈالراکتیس سینٹ پر آگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کمال ہو گیا،روپے کی قدر بحال،ڈالر مزیدسستا

یاد رہے کہ ماہرین کی جانب سے اس سے قبل خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی تو پاکستان میں فی لیٹرقیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے تاہم تازہ پیشرفت سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔