روپے کی قدر بحال،ڈالر مزیدسستا

Oct 11, 2023 | 11:45:AM
روپے کی قدر بحال،ڈالر مزیدسستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومتی کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج کا سلسلہ جاری،روپے کی قدر بحال ہو گئی، انٹربینک میں ڈالر تاریخی اضافے کے بعد آج 280 روپے سے بھی کم ہوگیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکا ریٹ گر گیا۔

انٹربینک میں ڈالر آج مزید 91 پیسے سستا ہوگیا ہے جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 279 روپے 60 پیسے ہوگئی ہے،گزشتہ روز ڈالر 280 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا, اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستاہوکر 279 روپے تک گرگیا،کریک ڈاؤن کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 51 روپے سستاہوچکا ہے،اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے اضافے سے 297 روپے پر پہنچ گیا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 346 روپے پر برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 20 پیسے کمی سے 76 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 74.20 روپے پر برقرار ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی،  ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار بھی کم ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر سمگلنگ کیخلاف حکومتی اقدامات  کے مثبت نتائج، روپے کی قدر میں 11 روپے کا اضافہ

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 142 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100انڈیکس بڑھ کر 48 ہزار 272 کی سطح پر پہنچ گیا۔