پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک۔انگلش ٹیم کا دورہ سکیورٹی وجوہات پر منسوخ نہیں ہوا۔برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر

Oct 11, 2021 | 21:06:PM
 پاکستان۔محفوظ ملک۔سرمایہ کاری۔کرکٹ
کیپشن: برطانوی جھنڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( نیوز ایجنسی) برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے انکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا۔ہمیں اس دورے کی منسوخی سے مایوسی ہوئی ہے۔ہم سال2022 میں انگلش ٹیم کے دورے کے لئے پر عزم ہیں اور پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ ہم پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا فروغ چاہتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر و ڈائریکٹر ٹریڈ برائے پاکستان مائیک نیتھاوریانکس نے کہاکہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین اور محفوظ ملک ہے، برطانوی سرمایہ کاروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک پر کَشش مارکیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر اور ایجوکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے ان سیکٹرز میں برطانوی سرمایہ کاروں کے لئے بے پناہ مواقع میسر ہیں، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع موجود ہیں۔
 ڈپٹی ہائی کمشنر نے بتایا کہ ہم پاکستان کو رینیوایبل انرجی کے لئے بھی سپورٹ کر رہے ہیں، امید ہے وزیراعظم عمران خان رواں ماہ گلاسگو میں ہونے والی کلائمیٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم سال دو ہزار بائیس میں برطانوی سرمایہ کاروں کے وفود کو پاکستان میں خوش آمدید کرنے کے لئے پر امید ہیں، پاکستان 220 ملین آبادی والا ملک ہے جو ایک بڑی مارکیٹ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بہترین ہے، اگر شہر قائد کی مثال لی جائے تو آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب سکیورٹی کو لے کر پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، پاکستان میں انگلش زبان بولی جاتی ہے اور برطانیہ میں بھی سولہ لاکھ پاکستانی آباد ہیں۔برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تاریخی روابط ہیں، برٹش ہائی کمیشن پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا معاملہ ایوی ایشن سے متعلق ہے مگر برٹش ایئرویز پاکستان میں اپنی پروازیں بحال کرچکی ہے، ورجن اٹلانٹک پہلی ایئرلائن ہے جو کورونا وبا کے دوران نئی مارکیٹ کے طور پر پاکستان میں گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔شوہر میرے لیے اللہ کا خاص تحفہ ہیں۔۔اداکا رہ غنا علی نے ویڈیو شیئر کر دی