شوہر میرے لیے اللہ کا خاص تحفہ ہیں۔۔اداکا رہ غنا علی نے ویڈیو شیئر کر دی

Oct 11, 2021 | 20:48:PM
غناعلی،شو ہو،سالگرہ،ویڈیو شیثر
کیپشن: غنا علی شوہر کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)  معروف اداکارہ غنا علی نے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام پر غنا علی نے اپنے شوہر کے لیے ایک خصوصی ویڈیو بناکر شیئر کی ہے جوکہ مختلف ویڈیو کلپس کی مدد سے بنائی گئی۔انہو ں نے یہ ویڈیو شوہر کی سالگرہ کے لیے خصوصی طور پر بنائی ہے اور اس کے ساتھ ہی اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن بھی دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا کے سب سے مہربان اور رحم دل انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔‘انہوں نے لکھا کہ آپ میری زندگی کے سب سے خاص انسان ہیں، آپ میرے دوست، میرے شوہر اور میرے دکھ درد کے ساتھی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا۔۔ریمبو کی عائشہ سے ٹیلی فو نک گفتگو وائرل