ہدایت کارسبھاش گھائی کو تھپڑکیوں مارا؟سلمان خان نے وجہ بتا دی

Oct 11, 2021 | 21:02:PM
بالی ووڈ اداکار، تھپڑ، مارنے کی وجہ
کیپشن: سلمان خان، سبھاش گھائی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے نامور ہدایت کار سبھاش گھائی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی۔
بالی ووڈ انڈسٹری میں فنکاروں کے آپسی جھگڑے کوئی نئی بات نہیں اور خاص طور پر اس حوالے سے دبنگ اداکار سلمان خان سرفہرست ہیں اور ان کی سپرسٹار شاہ رخ خان، گوندا اور سنجے دت سمیت نامور اداکاروں سے ناراضگی کی خبریں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں البتہ تمام اداکار ہدایت کاروں اور خاص طور پر فلمسازوں سے پنگا لینے سے گریز کرتے ہیں لیکن سلمان خان یہاں بھی پیچھے نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ریکھا نے ونود مہرہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں کیا؟بھارتی صحافی کی کتاب میں نئے انکشافات
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں خود سلمان خان نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اداکارہ ایشوریا رائے سے بریک کے بعد وہ خود پر کنٹرول نہیں رکھ پاتے تھے البتہ وہ کسی اور کو نقصان نہیں پہنچاتے تھے اور خود کو ہی تکلیف دیتے تھے تاہم ایک بار انہوں نے صرف نامور ہدایت کار سبھاش گھائی کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا۔۔ریمبو کی عائشہ سے ٹیلی فو نک گفتگو وائرل