ملزموں سے پیسے لینے کا منصوبہ ۔۔ عائشہ اور ریمبو مشکل میں پھنس گئے

Oct 11, 2021 | 14:32:PM
مینار پاکستان کیس،مبینہ آڈیوٹیپ، گریٹراقبال، ریمبو 
کیپشن: عائشہ اور ریمبو کی ملزموں کی رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی کی آڈیو ٹیپ سامنے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مینار پاکستان کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے،لاہور میں گریٹراقبال کیس کی مرکزی کردار عائشہ اور ریمبو کی ملزموں کی رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی کی آڈیو ٹیپ آخر کار سامنے آ ہی گئی۔

درجنوں افراد کی دست درازی کی شکار عائشہ اکرم سے متعلق ایک مبینہ آڈیو ٹیپ منظر عام پر آگئی جس میں وہ اور ریمبو ملزموں کی رہائی کے بدلے رقم لینےکی پلاننگ کر رہے ہیں،پولیس حکام نے آڈیو ٹیپ کو کیس کا حصہ بنالیا  ،مبینہ آڈیوٹیپ میں عائشہ اور ریمبو کا مکالمہ اس طرح ہے کہ ریمبو عائشہ سے پوچھتا ہے ’’مجرم 6 ہیں یا 7‘‘ جس پر عائشہ ریمبو کو بتاتی ہے کہ 6مجرم ہیں جنہیں شناخت کیا ہے،آڈیوٹیپ میں ریمبو کہتا ہے کہ فی مجرم  سےکتنے پیسے لئے جائیں، زیادہ تر غریب ہیں، اس پر عائشہ ریمبو کو جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5،5 لاکھ کرنے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا مبینہ آڈیو ٹیپ سے متعلق کہنا ہے کہ کال کا جائزہ لے رہے ہیں،ریمبو کا فون قبضے میں لے لیا گیا ہے،ملزم ریمبو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی پریشانی۔۔شاہ رخ  غم میں مبتلا۔۔اہم خبر سامنے آ گئی