قائم مقام چیئرمین نیب کی نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے ڈائریکٹر جنرل سے اہم ملاقات

Nov 11, 2025 | 18:41:PM
 قائم مقام چیئرمین نیب کی نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے ڈائریکٹر جنرل سے اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر  سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر گریم بگر سی بی ای کے ساتھ ایک اہم ملاقات ۔ ملاقات کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو حتمی شکل دینی ہے۔

نیب  اعلامیہ کے مطابق نیب کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر نے ایم او یو کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں این سی اے کے  مثبت ردعمل اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔قائم مقام چئیرمیننیب  نے نیب اور برطانیہ کے انسداد کرپشن اداروں کے درمیان موجودہ قریبی تعاون اور ہم آہنگی پر روشنی ڈالی۔  قائم مقام چیئرمین نیب نے کہا کہ تجویز کردہ ایم او یو دونوں ممالک کے انسداد بد عنوانی  کے باہمی تعاون میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ایم او یو دونوں ممالک کی  پولیس کے درمیان بروقت تعاون کو فروغ دے گا، جس سے کرپشن کے مقدمات اور غبن  شدہ اثاثوں کی جلد بازیابی کے لیے ایک مضبوط خاکہ قائم ہوگا۔

اس موقع پر دونوں اداوں کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کرپشن، مالی جرائم، منی لانڈرنگ اور پیچیدہ فراڈ کے متعلق معلومات اور انٹیلی جنس کا غیر رسمی تبادلہ  بڑھانا موجودہ وقت  کی اولین  ضرورت ہے۔نیب کے اندرونی صلاحیتوں کی ترقی کے عزم کو ظاہر کرنے کیلئے قائم مقام چیئرمین نے این سی اے کے وفد کو نیب کے نئے قائم کردہ پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی (پی اے سی اے) سے متعارف کرایا۔این سی اے نے مستقبل قریب میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ہونے والے تربیتی پروگرام میں نیب افسران کی شمولیت یقینی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر آج بھی اوپن مارکیٹ اورانٹر بینک میں کم ریٹ پر دستیاب