محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا

وفاقی وزیر داخلہ نے سری لنکن  کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیدیا، سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا

Nov 11, 2025 | 18:09:PM
محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، سٹیڈیم میں جاری سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے لئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔

 محسن نقوی نے  راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے دورہ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی  نے کہا کہ سری لنکن  کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و استحکام کے ساتھ ساتھ کھیلوں و دیگر سرگرمیوں کا فروغ ہمارامشترکہ مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ ، 12 افراد شہید، متعدد زخمی