یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

Nov 11, 2023 | 15:39:PM
یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف مقدمات پر سماعت کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کسی کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کو عدالت میں پیش کیا گیا,ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب مشکل میں پھنس گئے،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے۔