غزہ میں اسرائیلی بمباری، بزرگ کا میتوں سے روتے ہوئے مخاطب، ویڈیو وائرل

Nov 11, 2023 | 10:06:AM
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی بزرگ کی پوتے پوتیں کے شہید ہونے کے بعد ان کی میتوں سے روتے ہوئے مخاطب کرکے  کہنا تھا کہ میرے پوتے ، پوتیو ، رسولؐ سے شکایت کرنا ہمارے ٹکڑے ہوتے رہے ، آپؐ کی امت تماشہ دیکھتی رہی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی بزرگ کی پوتے پوتیں کے شہید ہونے کے بعد ان کی میتوں سے روتے ہوئے مخاطب کرکے  کہنا تھا کہ میرے پوتے ، پوتیو ، رسولؐ سے شکایت کرنا ہمارے ٹکڑے ہوتے رہے ، آپؐ کی امت تماشہ دیکھتی رہی۔ 

اسرائیلی بمباری میں فلسطینی خاندان کے خاندان اجڑ گئے ہیں اور اب ایک ایسے ہی بزرگ فلسطینی کی دہائی دیتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے پوتے پوتیاں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے۔

بزرگ اپنے شہید پوتے پوتیوں کی لاشوں پر کھڑے ہوکر روتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’جب تمہاری حضرت محمد مصطفی ؐ سے ملاقات ہو تو کہنا کہ اے اللہ کے رسول ﷺآپ کی امت نے غزہ والوں کو ناکام کیا، اے اللہ کے رسول ؐ مسلمانوں نے ہمیں ناکام کیا‘

مزید  پڑھیں: اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے پوتے پوتیوں اللہ کے رسول ؐ سے کہنا، کہ ہمارے ٹکڑے ہوتے رہے اور آپؐ کی امت تماشہ دیکھتی رہی‘۔