پاکستان بمقابلہ انگلینڈٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

Nov 11, 2022 | 18:46:PM
پاکستان بمقابلہ انگلینڈٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اتوار کو ہونے والے پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کے فائنل میچ کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا گیاہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا جس کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ماریس ایراسمس اور کمار دھرماسینا کو فائنل کیلئے فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرس گفانی ٹی وی امپائر اور پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے تاہم سری لنکا کے رنجن مدوگالے فائنل کے میچ ریفری ہوں گے۔ 2019 کے ورلڈکپ کے فائنل میں بھی ماریس ایراسمس اور کمار دھرماسینا فیلڈ امپائر تھے تاہم میچ میں  انگلینڈ فاتح رہا تھا۔