اب ٹریفک جام نہیں ہوگی !!

اشارے اب ٹریفک جام کا سبب نہیں  بینں  گے ،پاکستانی طالب علم نے ٹریفک جام کا حل بتادیا

Nov 11, 2022 | 14:43:PM
24 نیوز, اشارے,نسٹ یونیورسٹی,ایمرجنسی , سکیورٹی,چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) محمد عثمان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد (24 نیوز) اشارے اب ٹریفک جام کا سبب نہیں  بینں  گے ،پاکستانی طالب علم نے ٹریفک جام کا حل بتادیا ۔

اشارے محافظ ہمارے کے بعد اشارے جانے ہمارے اشارے متعارف ہونے کو ہے ،نسٹ یونیورسٹی کے طالب علم نے ٹریفک دیکھ کر خوبخود چلنے والے اشارے متعارف کروا دیے ،اشارے جدید سسٹم اور ایپ سے چلیں گے، کسی بھی سڑک پر ٹریفک جام نہیں ہونے دیں گے ۔ 

ضرور پڑھیں : عمران خان نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا

اشارے اپنے مخصوص وقت تک سبز یا سرخ رہنے کی بجائے ٹریفک کے حساب سے جلیں اور بجھیں گے،اشارے ایمرجنسی اور سکیورٹی کی گاڑیوں کو دیکھ کر خود ہی ٹریفک کنٹرول کریں  گے ،ایمبولینس بھی ٹریفک جام یا اشارے بند ہونے سے متاثر نہیں ہو گی ۔


چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بھی نئے  اشاروں میں دلچسپی ظاہر کر دی ،چئیرمین نے یونیورسٹی کے طالب علم کو اگلے ہفتے بریفنگ کے لیے بلا لیا۔