انتہائی ناقص باﺅلنگ اورمیتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے پر حسن علی تنقید کی زد میں آگئے 

Nov 11, 2021 | 23:15:PM
سیمی فائنل، انتہائی ناقص بائولنگ، حسن علی،
کیپشن: حسن علی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل میں انتہائی ناقص باؤلنگ کرنے والے حسن علی نے اہم موقع پر میتھیو ویڈ کا کیچ بھی چھوڑ دیا جس کے باعث گرین شرٹس جیتا ہوا میچ ہار گئے۔
حسن علی نے سیمی فائنل میں چار اوورز میں 44 رنز دیے اور کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ حسن علی نے میچ کے 19 ویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر میتھیو ویڈ کا کیچ بھی چھوڑ دیا۔ اس کی اگلی ہی تین گیندوں پر ویڈ نے سٹار باؤلر کو لگاتار تین چھکے لگا کر میچ ختم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ویرات کوہلی اور میتھیو ہیڈن کے ریکارڈ توڑ دیئے
انتہائی ناقص باؤلنگ اور اہم موقع پر میچ وننگ کھلاڑی کا کیچ چھوڑ کر میچ ہروانے والے حسن علی پاکستانیوں کے نشانے پر آگئے۔ ابھی میچ ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ حسن علی کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔ پاکستانیوں کی جانب سے حسن علی کو میچ میں شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگرآخری اوور میں کیچ پکڑاجاتا تو میچ کا پانسہ پلٹ سکتا تھا: بابراعظم نے ہارنے کی وجہ بتا دی