بابراعظم نے ویرات کوہلی اور میتھیو ہیڈن کے ریکارڈ توڑ دیئے

Nov 11, 2021 | 21:19:PM
کپتان بابراعظم، ویرات کوہلی، میتھو ہیڈن
کیپشن: بابراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اورپاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے ریکارڈ توڑ دیئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے تیز ترین 2500 رنز پورے کرلئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 62 اننگز میں سرانجام دیا ہے۔ اس سے قبل تیز ترین 2500 رنز بنانے کا اعزاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 68 اننگز میں یہ سنگِ میل عبور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم نے اپنے ہی بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا۔بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار چوکے سے اپنا کھاتا کھولا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھو ہیڈن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر کو میچ سے قبل ہیڈن کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف ایک دو رنز درکار تھے۔میتھو ہیڈن نے 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 265 رنز بنائے تھے جس سے زیادہ اب بابر کے رنز ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ بابر اعظم نے ڈیبیو ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے، ڈیبیو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی آسٹریلیا کے میتھو ہیڈن کے پاس ہی تھا۔ویرات کوہلی نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2012 میں سری لنکا میں کھیلا تھا اور اس ٹورنامنٹ میں کوہلی نے 185 رنز بنائے تھے۔ بابر کوہلی کا یہ ریکارڈ بھی رواں ورلڈ کپ میں توڑ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کا ایک اور کارنامہ ، ایک سال میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے