بابراعظم نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

Nov 11, 2021 | 19:41:PM
ٹی 20 ورلڈکپ، سب سے زیادہ، رنز، بنانے والے کھلاڑی
کیپشن: بابراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا،بابراعظم نے ٹی 20میں سب سے تیز 2500رنز بنا لئے ،بابراعظم نے 62 میچوں میں 2500 رنزمکمل کرکے ریکارڈقائم کیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں چھٹا رن بنایا تو وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ ان سے پہلے انگلینڈ کے جوز بٹلر 269 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر تھے جبکہ بابر اعظم کے سیمی فائنل سے پہلے 264 رنز تھے، اس میچ میں بابر اعظم جتنے بھی رنز بنائیں گے وہ ان کے ریکارڈ کو اور زیادہ مضبوط کریں گے کیونکہ ان کے بعد سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔
بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 2500 رنزمکمل کرلئے،بابراعظم نے ٹی 20میں سب سے تیز 2500رنز بنا لئے ،بابراعظم نے 62 میچوں میں 2500 رنزمکمل کرکے ریکارڈقائم کرلیا،بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا،اس سے پہلے ویرات کوہلی نے68 اننگزمیں 2500 رنزبنائے تھے،بابراعظم نے ورلڈکپ میں میتھیوہیڈن کا265 رنزکاریکارڈتوڑدیا۔
یہ بھی پڑھیں:  میں نے اپنے کیریئر میں بابراعظم جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا جو ۔۔۔شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کے کپتان سے متعلق اہم بیان
پاکستان کے دوسرے اوپنر محمد رضوان بھی تیزی سے فہرست میں اوپر جا رہے ہیں۔ جب میچ شروع ہوا تو وہ سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے بازوں میں چھٹے نمبر پر تھے تاہم سیمی فائنل کے پانچویں اوور تک وہ چوتھے نمبر پر آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انضمام الحق کے باب وولمر سے متعلق بیان پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے