انضمام الحق کے باب وولمر سے متعلق بیان پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے

Nov 11, 2021 | 18:12:PM
باب وولمر، انضمام الحق، بیان،
کیپشن: شاہد آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہدخان آفریدی نے پاکستان ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر سے متعلق انضمام الحق کے بیان پر کہاہے کہ اس سے پہلے یہ بات نہیں سنی اب انضمام کے منہ سے سنی ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہاکہ مشتاق بھائی باب وولمر کو دین کے بارے میں بتاتے تھے،باب وولمر مذہب میں کافی دلچسپی رکھتے تھے،ہمیں نماز پڑھتا دیکھتے تو اکثر سوالات کیا کرتے۔انہوں نے کہاکہ باب وولمر ہماری ٹیم میں باپ کا درجہ رکھتے تھے ،باب وولمر پاکستان کے ون آف دی بیسٹ کوچ تھے۔

واضح رہے کہ انضمام الحق نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ باب وولمر مرنے سے پہلے اسلام قبول کر چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  میں نے اپنے کیریئر میں بابراعظم جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا جو ۔۔۔شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کے کپتان سے متعلق اہم بیان