میں نے اپنے کیریئر میں بابراعظم جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا جو ۔۔۔شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کے کپتان سے متعلق اہم بیان 

Nov 11, 2021 | 17:52:PM
یل رہا ہواپنے کیریئر، بابراعظم، جیسا کھلاڑی،اچھا کھیل رہا ہو
کیپشن: شاہدآفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ میں نے اپنے کیریئر میں بابراعظم جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا جو مستقل اچھا کھیل رہا ہو۔آصف علی میچ ونر ہے، اس سے امید یہی رکھنی چاہئے ۔
شاہد آفریدی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل سے قبل کہاہے کہ بڑی ٹیم کے خلاف اچھے اعتماد کے ساتھ جارہے ہیں،محمد حفیظ خطرناک ہے، اسے خود نہیں پتہ ہوتا بال ٹرن ہو گا یا نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا سیمی فائنل ۔۔قیدیوں کی بھی موجیں لگ گئیں
انہوں نے کہاکہ آصف علی کو بہت زیادہ موقع ملے ہیں،مصباح الحق کا آصف پر بہت یقین تھا،آصف علی میچ ونر ہے، اس سے امید یہی رکھنی چاہئے ،آصف جیسے پلیئرز کو اعتماد دینے کی ضرورت ہوتی ہے،دونوں ٹیمیں بہت تگڑی ہیں ،آج کا میچ دل بڑا کرکے کھیلنا ہوگا،اپنے کیریئر میں بابراعظم جیسا نہیں دیکھا جو مستقل اچھا کھیل رہا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: فلم سازنے رانی مکھرجی کے والدین کو کمرے میں کیوں بند کیا؟