پاک آسٹریلیا سیمی فائنل ۔۔قیدیوں کی بھی موجیں۔ہلہ گلہ کرنے کی اجازت

Nov 11, 2021 | 17:41:PM
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، سیمی فائنل، پاکستان ، آسٹریلیا میچ
کیپشن: قیدی جیل میں میچ دیکھ رہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ آج ہوگا۔سیمی فائنل دیکھنے کیلئے ملک بھر میں کرکٹ شائقین  میں بھر پور جوش و جذبہ پایا جارہا ہے ۔شائقین کرکٹ نے میچ دیکھنے کیلئے بھر پور انتظامات کررکھے ہیں ۔ملک بھر میں میچ دیکھنے کیلئے بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں ۔ایسے میں  راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی قیدیوں کو انٹرٹین کرنے کے پورے انتظامات کئے گئے ہیں۔اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بھی قیدیوں کو براہ راست میچ دکھانے کے انتطامات کرلئے ہیں، اور اب قیدی بھی سیمی فائنل میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

جیل حکام نے 6000 سے زائد قیدیوں کے لیے بیرکوں میں ایل سی ڈیز لگائی ہیں، جیل میں قید خواتین بھی میچ دیکھ سکیں گے، قیدی میچ کے دوران ہلہ گلہ بھی کرسکیں گے تاہم اس دوران تمام بیرکوں کی سکیورٹی سخت رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کنگنا رناوت کی شادی ۔۔شوہر کون؟ اہم خبر جانیے