اداکارہ کنگنا رناوت کی شادی ۔۔شوہر کون؟ اہم خبر جانیے

Nov 11, 2021 | 15:41:PM
کترینہ کیف ،عالیہ بھٹ،اداکارہ کنگنا رناوت،پدم شری
کیپشن: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کترینہ کیف ۔۔عالیہ بھٹ کے بعد بھارت کی پدم شری ایوارڈ یافتہ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی اپنی شادی کا عندیہ دے دیا۔
حال ہی میں پدم شری ایوار ڈ حاصل کرنیوالی اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی زندگی میں کوئی شخص آگیا ہے۔انہوں نے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا کہ وہ یقینی طور پر شادی کرنا اور بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں۔کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ خود کو اگلے 5 سال میں ایک ماں اور بیوی کے طور پر دیکھتی ہیں۔انٹرویو میں کنگنا رناوت سے جب ان کے ہونیوالے شوہر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا لوگ جلد ہی جان جائیں گے۔
گنگنا رناوت نے بھارت کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں اور ہمیشہ ہی اپنے متنازعہ بیان کی وجہ کی خبروں میں رہتی ہیں۔ کنگنا کی مشہور فلموں میں کوئین، لائف ان اے میٹرو،رنگون اور متعدد مشہور فلمیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کویتی اداکارہ کی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش ۔۔تنازعہ کھڑا ہوگیا