کویتی اداکارہ کی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش ۔۔تنازعہ کھڑا ہوگیا 

Nov 09, 2021 | 18:02:PM
کویتی اداکارہ کی شادی کی پیشکش
کیپشن: کویتی اداکارہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کویتی گلوکارہ اور اداکارہ شمس نے بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کردی جس کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا۔
گلف نیوز کے مطابق کویتی گلوکارہ نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی تعریف کی اور کہا کہ اگر وہ اس سے شادی کیلئے تیار ہیںکیا بل گیٹس بھی ان سے شادی کریں گے؟انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا بل گیٹس ڈیجیٹل دور کے چراغ ہیں۔


انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ بل گیٹس ایک دوراندیش آدمی ہیںمجھے ان کی دور اندیشی بہت پسند ہے ۔۔


مقامی اور علاقائی میڈیا نے بل گیٹس سے شادی کی پیشکش کی خبر شائع کی، جس پر گلوکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹویٹ کی غلط تشریح کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پیشکش کے بارے میں سنجیدہ نہیں اور یہ ٹویٹ ایک طنز کے سوا کچھ نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ۔۔ ویسٹ انڈین بلے باز کا اداکاری میں آنے کا عندیہ