کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ۔۔ ویسٹ انڈین بلے باز کا اداکاری  میں آنے کا عندیہ

Nov 07, 2021 | 19:56:PM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، میچ
کیپشن: ڈیوائن براو کرس گیل کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کرکٹ سے ریکارمنٹ لینے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیون براؤ نے اداکاری کی دنیا میں آنے کا عندیہ دیدیا۔ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوین براوو نے کہا کہ موقع ملا تو اداکاری کی دنیا میں قدم ضرور رکھوں گا۔

ڈیون براوو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ  مجھے مختلف چیزیں کرنے میں مزہ آتا ہے، یہ میرے لیے ایک چیلنج ہے اور جب بات انٹرٹینمنٹ کی ہوتی ہے تو میں واقعی اس کا منتظر رہتا ہوں کیونکہ میں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ڈیون براوو نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں اپنے ملک کے درمیان خلیج کو ختم کرنا چاہتا ہوں، میرے ملک میں بہت سارے فنکار ہیں، وہ یہاں آنے اور کام کرنے کا موقع پسند کریں گے

 انہوں نے کہا کہ مجھے شاہ رخ خان بہت پسند ہیں اور میں یقینی طور پر ایک دن ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔‘ویسٹ انڈین کرکٹر نے کہا کہ شاہ رخ خان کے بعد رنویر سنگھ، میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور میں ان کا بہت بڑا پرستار ہوں۔ڈیون براوو نے کہا کہ مجھے یاد ہے، کچھ سال پہلے، رنویر سنگھ آئی پی ایل میں پرفارم کرنے والے تھے اور وہ اس کے لیے ریہرسل کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ۔۔ کرس گیل نے وضاحتی بیان دیدیا