توبہ توبہ اتنی بڑی حماقت۔۔خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو  وائرل 

Nov 11, 2021 | 19:48:PM
کار ، پل ، میکسیکو
کیپشن: کار کےاوپر پل کے گرنے کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان خطا کا پتلا ہے لیکن کبھی کبھی اسکی چھوٹی سےغفلت بڑے حادثے کا سبب بن جاتی ہے۔اسی پس منظر میں ان دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ  کر لوگ توبہ توبہ کر رہے ہیں۔

العریبہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ میکسیکو  میں ایک ڈرائیور کی غفلت کے باعث اس کا ٹرک پل سے ٹکراتا ہے اور اس کے بعد پل کا ایک حصہ زمین بوس ہو جاتا ہے۔اور اس کا ملبہ قریب سےگزرتی گاڑی پر گر جاتا ہے۔ اور سفید رنگ کی کار کا اگلا حصہ تباہ ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹا بچہ یا کمانڈو۔۔اتنی بہادری کبھی نہیں دیکھی۔۔ویڈیو خوب وائرل