چھوٹا بچہ یا کمانڈو۔۔اتنی بہادری کبھی نہیں دیکھی۔۔ویڈیو خوب وائرل

Nov 11, 2021 | 18:28:PM
امریکی ،بچہ، آپریشن ،تھیٹر
کیپشن: امریکی بچہ جھومتے ہوئے آپریشن تھیٹر کی جانب جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں لوگ ہسپتال جانے سے کتراتے ہیں اور خاص طور پر جب کسی شخص کو آپریشن تھیٹر کی طرف لے جانے کا وقت ہو تو اس کی حالت دیدنی ہوتی ہے۔ بڑے سے بڑا انسان آپریشن کا نام سن کر گھبر ا جاتا ہے۔ اسی حوالے سے ایک امریکی سیاہ فام چھوٹے بچے کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں بچے کی آپریشن تھیٹر کی جانب پیش قدمی دیکھنے کے قابل ہے۔ 

العریبہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، سوشل میڈیا پر پسند کی جانے والی اس ویڈیو میں دل کے عارضے میں مبتلا بچہ بلند حوصلے کے ساتھ آپریشن کے لئے خود چلتا اور جھومتا ہوا جارہا ہے۔اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:میرویس اشرف افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئےچئیرمین مقرر