میرویس اشرف افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئےچئیرمین مقرر

Nov 11, 2021 | 18:04:PM
میرویس اشرف ،افغانستان، کرکٹ، بورڈ
کیپشن: میرویس اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق دائیں ہاتھ کے بلے باز اور باؤلر میرویس اشرف کو افغانستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

افغان اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی گئی خبر کے مطابق مبصرین اسے مثبت پیش رفت اور درست سمت میں قدم قرار دے رہے ہیں ۔میرویس اشرف نے2009 میں افغانستان کی قومی ٹیم کی طرف اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے افغانستان کی جانب سے 46 ایک روزہ میچ اور 25 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا سیمی فائنل ۔۔قیدیوں کی بھی موجیں لگ گئیں