بپھرے بیل کا بیچ سڑک موٹر سائیکل سوار خاتون پر حملہ، اور کیا تباہی مچائی ؟ ویڈیو دیکھیں

Nov 11, 2021 | 19:27:PM
، محبتانسان، جانور، آپس میں گہرا تعلق، دونوں
کیپشن: موٹر سائیکل سوار خاتون پر بیل کا حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انسان اور جانوردونوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے ، دونوں ہی ایک دوسرے سے بہت محبت بھی کرتے ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سی ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں مگرایک وائرل ویڈیو میں چین میں ایک بپھرے بیل نے موٹر سائیکل سوار خاتون پر حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چائنہ میں ایک خاتون بائیک پر بیٹھی سگنل کھلنے کا انتظار کر رہی ہوتی ہے کہ اچانک ایک بپھرا بیل تیزی سے خاتون کی جانب آتا ہے اور اسے زور کی ٹکر مار کر آگے بھاگ جاتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے بیل کی ٹکر سے خاتون موٹربائیک سے گر جاتی ہے اور اس کا ہیلمٹ دور جا کر گرتا ہے۔صرف یہ ہی نہیں بیل پولیس آفیسر اور وہاں سے گزرنے والی ٹریفک پر بھی حملہ کرتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ، خریداروں کیلئے پریشان کن خبرآگئی
ایک اور تصویر کے مطابق بچھڑسٹور میں گھس گیا تھا، بن بلائے مہمان کی اچانک آمد سے دکان کے اندر بھگدڑ مچ گئی۔ وہاں موجود گاہک جان بچانے کیلئے جلدی سے ایک طرف ہو جاتا ہے اور بچھڑادل کھول کر دکان میں تباہی مچاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انضمام الحق کے باب وولمر سے متعلق بیان پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوزو کی ٹریفک پولیس کی خصوصی گشتی دستہ نے بھینس کو گاڑیوں کے ساتھ گھیر لیا اور کھلے عام فائرنگ کرتے ہوئے جانور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ جب قریبی سٹال پر کھانا اتارا جا رہا تھا تو بھینس ایک گاڑی سے چھلانگ لگا کر بھاگ گئی تھی۔ اس بیل نے خاتون سمیت 7 افراد کو زخمی کیا جنہیں بعد میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا مزید کہا تھا کہ جنگلی بیل کے مالک اور اسے لیکرجانے والے گاڑی ڈرائیور سے رابطہ کرلیا گیا جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش اور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  میں نے اپنے کیریئر میں بابراعظم جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا جو ۔۔۔شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کے کپتان سے متعلق اہم بیان