ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔انشا اللہ آج بھی جیت ہماری ہو گی۔حمزہ شہباز

Nov 11, 2021 | 12:15:PM
آج بھی جیت ہماری ہو گی
کیپشن: حمزہ شہباز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارے ہیروز نے کامیابیوں سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، دعا ہے ہم دوبارہ جیت کی خوشخبری سنیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سر زمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔

اعدادو شمار کے اعتبار سے 2007 سے 16 تک کے ٹی 20 ورلڈکپ ایونٹس میں دونوں ٹیمیں چھ بار آمنے سامنے آئیں اور تین تین میچ جیت کر ہم پلہ ہیں۔ اس فارمیٹ کے تمام انٹرنیشنل مقابلوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے جبکہ ٹیم پاکستان نے 23 میں سے 12 میچ جیتے اور اسے 9 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:      بختاور نے ایک ماہ کے بیٹے میر حاکم کی نئی تصویر شیئر کر دی