پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کیلئے نئی پالیسی جاری

Nov 11, 2021 | 10:50:AM
پہلی سے آٹھویں کلاس کے امتحانات
کیپشن: آٹھویں کلاس امتحانات فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولوں میں ہی امتحانات لینے کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے آئندہ سال کیلئے پورے نصاب سے سکولوں میں امتحانات کے انعقاد کی پالیسی جاری کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق  پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سال 2022ء کے امتحانات کی پالیسی جاری کر دی ہے۔ پالیسی کے مطابق پہلی اور دوسری جماعت کے طلباء کا زبانی امتحان سکول میں لیا جائے گا۔

 تیسری سے آٹھویں جماعت تک کے طلباء کا تحریری امتحان سکول کی سطح پر ہی ہوگا۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے فراہم کردہ ڈیٹا بینک سے ہی امتحانی پرچہ لیا جائے گا۔

کمیشن انگریزی، اردو، ریاضی، جنرل نالج، اسلامیات اور کمپیوٹر ایجوکیشن کےمضامین کے سوالات سکولوں کو فراہم کرے گا۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو امتحانی پرچوں کا نمونہ فراہم کرنے کے پاپند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سیمی فائنل کون جیتے گا؟ ۔۔ برائن لارا نے بڑی پیشگوئی کردی