سیمی فائنل کون جیتے گا؟ ۔۔ برائن لارا نے بڑی پیشگوئی کردی

Nov 11, 2021 | 10:13:AM
برائن لارا نے پاکستان کے جیتنے کی پیشگوئی کردی
کیپشن: برائن لارافائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا  نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ میں اس قدر صلاحیت ہے کہ وہ فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

 لارا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا بھی ایک خطرناک ٹیم ہے ان کی مضبوط لائن اپ ہے وہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری پیش گوئی ہے پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل جیت جائے گا۔

دوسری جانب آج کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں شعیب ملک اور محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بڑا مقابلہ