دوسرا سیمی فائنل۔۔نا قابل شکست پاکستان کاآسٹریلیا سے آج بڑا معرکہ

Nov 11, 2021 | 08:43:AM
سیمی فاءلن،ٹی ٹونٹی،آج،اہم میچ
کیپشن: آسٹریلوی اور پاکستانی کپتان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔اوپنر محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر شعیب ملک فُلو کا شکار ہونے کے باعث گزشتہ روز پریکٹس نہ کرسکے اور دونوں کھلاڑیوں نے ڈاکٹر کے مشورے پر آرام کیا جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے 2 گھنٹے سخت پریکٹس کی۔میچ سے قبل شعیب ملک اور محمد رضوان کی طبیعت بہتر نہ ہونے کی صورت میں سرفراز احمد اور حیدر علی کو پلئینگ الیون میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے جو کھلاڑی چاہیے تھے وہی ملے، نڈر ہو کر فیصلے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے اس ایونٹ کے تمام میچ جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل سے پہلے شعیب ملک اور رضوان سے متعلق تشویشنا ک خبر