راولپنڈی میں15 دن کیلئے دفعہ 144نافذ، اڈیالہ جیل اور اطراف کاعلاقہ ریڈ زون قرار

May 11, 2026 | 23:35:PM
راولپنڈی میں15 دن کیلئے دفعہ 144نافذ، اڈیالہ جیل اور اطراف کاعلاقہ ریڈ زون قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذکردی گئی ہے اور  اڈیالہ جیل  اور  اس کے اطراف کا علاقہ  ریڈ  زون  قرار  دے دیا گیا ہے۔

 دفعہ 144 نافذ کرنےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق  دفعہ 144 کا نفاذ  آج  رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  اڈیالہ جیل اور  اس کے اطراف علاقہ ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  اڈیالہ جیل اور حساس تنصیبات کے  اطراف پابندیاں عائد رہیں گی، ہرقسم کے جلسے، جلوس، دھرنے، ریلیوں اور احتجاج  پرپابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :  کوہاٹ کے قریب بہادر شہری نے اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچالیا