بیرون ممالک جیلوں سے رہا پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) وزارتِ خارجہ نے بیرون ممالک جیلوں سے رہا پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دی ۔
جیلوں سے رہا قیدیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں،وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ساڑھے بارہ ہزار سے زائد پاکستانی قیدی بیرون ملک جیلوں سے رہا ہوئے،بغداد سے 4863، جدہ 1947 پاکستانی قیدی رہا ہوئے ،کوالالمپور سے 1650 ، دبئی سے 1899 قیدیوں کو رہا کیا گیا ،ریاض سے 863مسقط سے 371 ماسکو سے 93 پاکستانیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق استنبول سے 30، ہرارے سے 67، نیویارک سے 18 پاکستانی قیدی رہا ہوئے ،ہیرس سے 91، بنکاک سے 16، انقرہ سے 125 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 21480 پاکستانی قیدی تا حال بیرون ملک جیلوں میں قید ہیں،متحدہ عرب امارات میں 5297 ،سعودی عرب میں 10745 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔ترکیہ میں 190، عمان 578، قطر میں 601 پاکستانی قیدہیں،ملائیشیا میں 448، بھارت میں 738، یونان میں 516 پاکستانی قیدہیں، چین میں 452، بحرین میں 218، جرمنی میں 105 ،ایران میں 169، امریکہ میں 131 ، عراق میں 81 پاکستانی قید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کو ریلیف کی فراہمی ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اہم بیان سامنے آ گیا