سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری معاہدہ آج سے نافذ العمل ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) روس اور سعودی عرب کے درمیان شہریوں کے لیے ویزا فری سفر کا معاہدہ 11 مئی 2026 سے نافذ العمل ہو جائے گا۔
یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025 کو ریاض میں دستخط کیا گیا تھا جس کے تحت روس اور سعودی عرب کے شہری ایک دوسرے کے ممالک میں بغیر ویزا داخل ہو سکیں گے۔معاہدے کے مطابق روسی شہری سعودی عرب میں ایک سال کے دوران زیادہ سے زیادہ 90 دن تک بغیر ویزا قیام کر سکیں گے تاہم اس دوران انہیں ملازمت، تعلیم یا مستقل رہائش کی اجازت نہیں ہوگی۔
البتہ جو افراد کام، تعلیم یا مستقل رہائش کے لیے جانا چاہتے ہیں یا حج و عمرہ کی ادائیگی (خاص طور پر حج سیزن میں) کے لیے سفر کریں گے انہیں بدستور ویزا حاصل کرنا ہوگا۔اسی طرح سعودی شہریوں کو بھی روس کے سفر کے لیے یہی سہولت فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : موجودہ حالات میں مہنگائی کی ذمہ دار حکومت نہیں ہے؛پرویز رشید