موجودہ حالات میں مہنگائی کی ذمہ دار حکومت نہیں ہے؛پرویز رشید
کیپشن: سینیٹر پرویز رشید میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال خان نیازی)سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مہنگائی کی ذمہ دار حکومت نہیں ہے،قیمتوں میں اضافہ جنگ کی وجہ سے ہوا ہے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےسینیٹر پرویز رشیدکا کہنا تھا کہ جس طرح لوگ مہنگائی سےپریشان ہیں حکومت بھی پریشان ہےجس طرح لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں وزیراعظم بھی مہنگائی سے تنگ ہیں،وزیر اعظم مہنگائی کم کرنا بھی چاہتے ہیں اور مہنگائی ختم کرنا بھی چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم نے پہلے مہنگائی کم کر کے دیکھائی،قیمتوں میں اضافہ جنگ کی وجہ سے ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : میڈیا ورکرز کا تحفظ ترجیح ، میڈیا چینلز کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں؛عطا اللہ تارڑ