میڈیا ورکرز کا تحفظ ترجیح ، میڈیا چینلز کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں؛عطا اللہ تارڑ

May 11, 2026 | 19:18:PM
میڈیا ورکرز کا تحفظ ترجیح ، میڈیا چینلز کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں؛عطا اللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیا ورکرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں میڈیا چینلز کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن سے صحافیوں کے روزگار کے تحفظ کا معاملہ اٹھایا جائے گا، صحافیوں کی جاب سیکورٹی اور مراعات کے حوالے سے معاملات طے کئے جائیں گے، میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، اتحادیوں اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر صحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات اتنی مہنگی کیوں ہیں؟ وزیرِ مملکت نے اصل حقیقت بتا دی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: