لاہور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ پنجاب کو بطورضمانت جمع کرائےگئے7 کروڑ روپے واپس دینے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بطورضمانت جمع کرائےگئے7 کروڑ روپے واپس دینےکی درخواست منظور کرلی گئی۔
لاہورہائیکورٹ نے مریم نوازکو بطور ضمانت جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:19 لاکھ روپے کے بکرے غائب، واردات نے تہلکہ مچا دیا
چوہدری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی مریم نواز کی جانب سے 7 کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے، نیب کی جانب سے شوگر ملز کیس ختم ہونے پر مریم نواز کی جانب سے رقم کی واپسی کی استدعا کی گئی تھی۔