سنیل شیٹھی سوشل میڈیا صارف پر برس پڑے

May 11, 2022 | 11:47:AM
سنیل شیٹھی صارف پر برس پڑے، فائل فوٹو
کیپشن: سنیل شیٹھی صارف پر برس پڑے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹھی سوشل میڈیا صارف پر برس پڑے۔ 

تفصیلات کے مطابق  بھارت میں سپاری کے اشتہار پر اس میں کام کرنے والے اسٹار اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ایسے میں ایک ٹوئٹر صارف نے اکشے کمار اور شاہ رخ خان کو تو ٹیگ کیا مگر اجے کی جگہ پر سنیل شیٹی کو ٹیگ کر ڈالا اور ان تمام کو اشتہار پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

اس پر سنیل شیٹھی سیخ پا ہوگئے، انہوں نے اسی پیغام پر غصے میں ردِعمل بھی دیا۔ 

اسٹار اداکار نے لکھا کہ بھائی آپ اپنا چشمہ ایڈجسٹ کرلیں یا پھر اپنی آنکھوں کا علاج کروائیں۔

اس کے بعد مذکورہ صارف نے سنیل شیٹھی سے معذرت کی اور پھر کہا کہ ان سے غلطی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    دانیہ نے اپنے اکائونٹ سے عامر کا نام ختم کردیا