پہاڑا سنانے میں نا کا می پر دلہن کا شا دی سے انکا ر

May 11, 2021 | 22:34:PM
پہاڑا سنانے میں نا کا می پر دلہن کا شا دی سے انکا ر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جی ہا ں ہے ناں حیرت انگیز خبر کہ بھارت کے ضلع مہوبا کے ایک گائوں میں 2 کا پہاڑا سنانے میں ناکامی پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے چند افراد شامل تھے۔ دلہن جسے دولہا کی تعلیمی قابلیت پر شبہ تھا۔ اس نے پھولوں کی مالا پہنانے سے پہلے دولہا سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کر دی۔
ناکامی پر دلہن نے مالا پہنانے سے انکار کر دیا اور منڈپ سے نیچے اتر گئی۔ دلہن کے اہل خانہ نے اسے منانے کی بہت کوشش کی، مگر وہ انکار پر قائم رہی جس پر دو لہا باراتیوں سمیت واپس چلا گیا۔
یا د رہے کہ بھا رت میں ان دنو ں کو ویڈ کے کیسز کی تعدا د رو بروز بڑھی رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چوسا ٹاؤن کے قریب دریائے گنگا میں 40 سے زائد لاشیں بہتی ہوئی دیکھی گئی ہیں۔ یہ لاشیں پھولی ہوئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں پانی میں 6 سے زیادہ دن ہوگئے ہیں۔ یہ لاشیں مبینہ طور پر اترپردیش سے یہاں پہنچیں۔علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاشوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہے اور یہ لاشیں مبینہ طور پر کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی ہیں جن کے لواحقین نے جگہ نہ ہونے کے سبب لاشیں تلف کرنے کے لیے دریا میں بہا دی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سا بق کر کٹر سلیم یو سف کی اداکارہ بیٹی کی بولڈ تصاویر نے سو شل میڈیا کا ماحول گر ما دیا