شا رٹس پہن کر جانے والی خا تون کے پارک میں داخلے پر پا بندی لگ گئی

May 11, 2021 | 21:54:PM
شا رٹس پہن کر جانے والی خا تون کے پارک میں داخلے پر پا بندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)امریکہ میں ایک خاتون مختصر لباس پہن کر ایک پارک میں چلی گئی کہ پارک انتظامیہ نے 5سال کے لیے اس کے پارک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی۔
 تفصیلات کے مطابق غیر ملکی جریدے ڈیلی سٹار نے لکھا ہے کہ اس خاتون کا نام بیلے بریڈ لو ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے شارٹس پہن رکھے تھے، جن کے متعلق ایمیوزمنٹ پارک کے سٹاف کا کہنا تھا کہ وہ حد سے زیادہ ’شارٹ‘ ہیں اور انہیں پہن کر وہ پارک میں داخل نہیں ہو سکتی۔
 خاتون نے بتایا کہ سٹاف نے اس سے شناختی دستاویزات طلب کیں اور جب اس نے انہیں شناخت کرانے سے انکار کیا تو پارک انتظامیہ کی طر ف سے اس پر 5سال کے لیے پابندی عائد کر دی۔ ٹک ٹا ک پر اس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے اب تک 17لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سا بق کر کٹر سلیم یو سف کی اداکارہ بیٹی کی بولڈ تصاویر نے سو شل میڈیا کا ماحول گر ما دیا