روزے 30 ہوںگے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ کو ہوگی ، سپاکور کی پیشگوئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان بھر میں روزے 30 ہوں گے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے ، پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ رواں سال 30 روزے ہونے کا امکان ہے، عیدالفطر21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، 19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔
سپارکو کا مزید کہنا ہے کہ 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، رواں سال 30 روزے ہونے کا امکان ہے، عیدالفطر21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے، شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں :آئی سی سی ٹی 20رینکنگ؛راشد خان پھر بالرزمیں نمبرون پوزیشن پر آگئے