ثناء یوسف کیس؛ عدالت نے وکلاء صفائی کوآخری موقع دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( حاشر وڑائچ)ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں عدالت نے وکلاء صفائی کوآخری موقع دیدیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی ۔
سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے وکلاء صفائی کو جرح کیلئے آخری موقع دے دیا۔
جج افضل مجوکہ نے کہاکہ اگر کل گواہان پر جرح نہیں ہوتی تو اسٹیٹ کونسل مقرر کردیا جائے گا،پراسیکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر 22 گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔
سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی نے کہاکہ تفتیشی کا بیان جرح کے بعد ریکارڈ کروائیں گے ساتھ ہی جرح ہو جائے گی ، عدالت وکلاء صفائی کو ہدایت کرے کہ وہ گواہان پر جرح کریں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق ایم این اے نیازاحمد جھکڑ انتقال کرگئے
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔