وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ،کیلے اور پیاز کی برآمد پرپابندی عائد

Mar 11, 2024 | 21:36:PM
وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ،کیلے اور پیاز کی برآمد پرپابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس کی کہانی سامنے آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے نو منتخب کابینہ کے پہلے اجلاس میں شرکاء سے گفتگو میں نئی منتخب حکومت کا روڈ میپ واضح کیا، وزیر اعظم نے ملک میں اشیائے خورونوش اور روز مرہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کے کنٹرول کیلئے فی الفور کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری  دے دی گئی ۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر نیدرلینڈز کے شہری محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی ،وفاقی کابینہ نے وزارت انسداد منشیات کی سفارش پر میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملٹری کی بطور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس تعیناتی کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں :ن لیگ کے وہ ارکان جو  حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں