12 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کے گانے پر پابندی 

Mar 11, 2021 | 23:14:PM
12 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کے گانے پر پابندی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مرد ٹیچروں کو سکول میں پڑھنے والی لڑکیوں کو گانے کی تربیت دینے پربھی پابندی عائد،صدارتی فرمان جاری ۔
(24 نیوز)افغانستان کی حکومت نے ایک فرمان جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ لڑکیوں کو صرف خواتین کی موجودگی والی تقریبات میں ہی گانے کی اجازت ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کی حکومت نے جاری کئے گئے ایک فرمان میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کو صرف خواتین کی موجودگی والی تقریبات میں ہی گانے کی اجازت ہوگی۔
 اس پابندی کی سوشل میڈیا پر سخت مخالفت ہو رہی ہے اور بعض افراد اسے طالبان کی پالیسیوں کے عین مطابق قرار دے رہے ہیں۔فرمان کے مطابق بارہ بر س سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کو صرف ایسی تقریبات میں گانے کی اجازت ہوگی جہاں صرف اور صرف خواتین موجود ہوں۔ وزارت تعلیم کی ایک ترجمان نجیبہ آرائین نے شاہی فرمان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق تمام صوبوں پر ہوگا۔
 نجیبہ آرائین کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ طلبہ اور سر پرستوں کے مشورے کے بعد کیا گیا ۔اس فیصلے کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سخت غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ لوگ حکومت کے اس فیصلے کا موازنہ طالبان کے نظریات سے کر رہے ہیں۔
بعض ٹوئٹر صارفین نے حکومت کے فیصلے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پرانی تصویریں اور ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں نو عمر لڑکیاں رقص کرتی اور گاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔