مہاتماگاندھی کے قاتل کے پیروکاروں نے ان کے مجسمے کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے

Mar 11, 2021 | 19:12:PM
  مہاتماگاندھی کے قاتل کے پیروکاروں نے ان کے مجسمے کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز ) انتہا پسند بھارتیوں نے اسکول میں نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے کو توڑ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع میں انتہا پسندی کا یہ واقعہ رونما ہوا جس میں ناتھو رام گوڈسے کے نظریے کے حامل افراد نے مہاتما گاندھی کا مجسمہ بھی توڑ دیا۔
 کانگریس کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ گاوں گوجربرڈیا کے سرکاری پرائمری اسکول میں رات کو گاندھی جی کی مجسمہ توڑ کر نامعلوم لوگوں کے ذریعہ نیچے پھینکا گیا جس سے مجسمے کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ مجسمہ توڑنے والے گوڈسے کے نظریے کے حامل ہیں، واضح رہے کہ ناتھو رام گوڈسے نے مہاتما گاندھی کو گولی مار قتل کیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: