کوئلہ کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 12مزدورپھنس گئے

Mar 11, 2021 | 13:22:PM
کوئلہ کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 12مزدورپھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں کوئلہ کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے12 مزدور پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئلہ کی کان میں مٹی کا بھاری تودہ گر گیا ،جس کی وجہ سے کان کا راستہ بند ہو گیا،جبکہ کان میں کام کرنے والے 12مزدور راستہ بند ہو نے کی وجہ سے کان میں دب کر رہ گئے ہیں ۔یاد رہے کہ مزدور کان میں 3ہزار فٹ گہرائی میں کام کرر ہے تھے ۔

واضح رہے کان میں دبے مزدوروں کو نکالنے کیلئے تاحال ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر نہ پہنچ نہ سکیں جبکہ  اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کررہے ہیں،کہ3ہزار فٹ نیچے دبے ہوئے مزدوروں کو کان سے باہر نکالا جا سکے ۔