بھارتی فاسٹ بالربمراہ کس کیساتھ سات پھیرے لیں گے۔۔؟

Mar 11, 2021 | 10:34:AM
بھارتی فاسٹ بالربمراہ کس کیساتھ سات پھیرے لیں گے۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھار ت کے معروف فاسٹ بالر جسپریت بمراہ اور سپورٹس اینکر سنجنا گنیشن کے حوالے سے بہت زیادہ خبریں میڈیا میں چل رہی۔ خبروں کے مطابق جسپریت بمراہ بھارتی شہر گوا میں سپورٹس اینکر سنجنا گنیشن ے ساتھ سات پھیرے لینے والے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  ان دنوں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی شادی کی خبریں سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جسپریت بمراہ سنجنا گنیشن کے ساتھ گوا میں سات پھیرے لیں گے۔ حالانکہ ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اگر بمراہ اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم کی میزبان سنجنا گنیشن کی سوشل میڈیا ایکٹیویٹی کو دیکھیں تو یہ صرف دونوں کی لو سٹوری کی طرف اشارہ نہیں کر رہی ہے۔ بلکہ اسکا بھی اشارہ کر رہی ہےکہ ان کی کہانی کے بارے میں ساتھی کھلاڑی بھی جانتے تھے۔اس بات کا اشارہ آئی پی ایل میں شرکت کرنے والی ممبئی انڈینز ٹیم میں جسپریت بمراہ کے ساتھی کھلاڑی سوریہ کمار یادو کا ایک کمنٹ کر رہا ہے۔ جو گزشتہ سال آئی پی ایل شروع ہونے سے دو دن پہلے کا ہے۔دراصل گزشتہ سال آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلے سنجنا نے خود کی ایک فوٹو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو دن میں شروع ہونے والا آئی پی ایل سبھی کی مسکراہٹ کا سبب ہے۔ ان کے اس ٹوئٹ پر سوریہ کمار نے کمنٹ کیا کہ آپ کس کی طرف ہیں؟۔