کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا صوبائی وزیر کے ماموں کے گھر پر چھاپہ، دو گرفتار

Jun 11, 2026 | 23:13:PM
کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا صوبائی وزیر کے ماموں کے گھر پر چھاپہ، دو گرفتار
کیپشن: بھیسین میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں کو تلاشی لینے کے عمل مین سخت مشکل اور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد، وقاص احمد)لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس   نے پسین گاؤں میں دو  ڈرگ سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ 

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے یہ ریڈ  صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کے ماموں کے گھر پر کی ۔  اس کارروائی میں غیر قانونی درون، اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئیں۔

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے وقار اور شوکت کو گرفتار کیا۔ مبینہ طور پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی اور مزاحمت اور  تو تو میں میں کی ویڈیو  سامنے آ گئی۔  

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن  کیا۔

پسین میں منشیات نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران کئی جگہوں کی تلاشی  لی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے:  سندھ میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے،2شہر 51,کئی 50 ڈگری، کئی 48ڈگری سیلسئیس گرمی میں جھلستے رہے