پہلی ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم ہنگور چین سےکراچی پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چین میں تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم ہنگور کراچی پہنچ گئی۔
ہنگور کلاس آبدوز جدید ترین ائیر انڈیپنڈنٹ پروپلشن ٹیکنالوجی، سونار سسٹمز، اسٹیلتھ ڈیزائن اور زیر آب طویل آپریشنز کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ کی چین مین تیار کی گئی یہ نئی آبدوز بحری قوت، دفاعی خود اعتمادی، جدید عسکری صلاحیتوں کی نئی علامت ہے۔
یاد رہے کہ ایک ماہ پہلے پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی چین میں کمیشننگ کی تقریب ہوئی تھی۔
اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اہم بحری راستوں کا تعطل عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے بڑا خطرہ ہے، یہ آبدوزیں بحیرہ عرب میں اہم سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند کر دی