پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی حملوں کے بعد ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے تمام جہاز وں کی آمدورفت بند کردی ہے۔ امریکہ کی فوج نے پاسداران انقلاب کے اس دعوے کو جھوٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت جاری ہے۔
ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے آج امریکہ کے ایرانی فوجی تنصیبات پر شدید حملوں کے بعد کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا ۔
تہران میں ایرانی میڈیا میں سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے حکم میں تیل بردار اور تجارتی جہاز بھی شامل ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پابندی کی خلاف ورزی پر ہرمز میں 2 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سینٹ کوم کا فیس بک پر بیان
پاسداران انقلاب کے آبنائے ہرمز کو بحری جہازوں کے لئے بند کر دینے کے اعلان کے بعد امریکہ کی سنٹرل کمانڈ نے فیس بک اور ایکس پر ایک بیان جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت رکی نہیں، جاری ہے۔
ایک دوسری پوسٹ میں سینٹ کوم نے کہا، کہ ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والا یہ دعویٰ بھی غلط ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی امریکی جنگی جہاز (وار شپ) پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس پوسٹ میں کہا گیا کہ کسی امریکی وار شپ پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ نےآج ایرانی اہداف پر زیادہ شدید حملے، خرگ اور دوسرے جزیروں پر قبضہ کرنے کی دھمکی دےدی