شہریوں کا چوری کے الزام پر ایک شخص پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے

Jun 11, 2026 | 15:37:PM
 شہریوں کا چوری کے الزام پر ایک شخص پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں شہریوں نے چوری کے الزام میں ایک شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہریوں نے ایک شخص کو پکڑا اور اسے زبردستی بینک کے احاطے میں لے گئے جہاں اسے کھمبے سے باندھ کر اس کے گلے میں پلے کارڈ ڈال دیا جس پر ہندی اور پنجابی زبان میں 'میں چور ہوں' لکھا تھا۔

متاثرہ شخص کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے ساتھ ساتھ اس کے سر کا ایک حصہ اور آنکھوں کی بھویں بھی مونڈ دی گئیں جب کہ اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین اور فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ متاثرہ شخص کو قید کی حالت میں اعتراف جرم کرنے پر مجبور کیا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی گلوکار ’’بادشاہ‘‘ کی مبینہ بیوی سامنے آگئی