بجٹ  سے قبل ہی  سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک کا اضافہ 

Jun 11, 2026 | 14:04:PM
بجٹ  سے قبل ہی  سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک کا اضافہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بجٹ میں ٹیکس لگنے سے پہلے ہی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سولر پینلز کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے، بجٹ میں حکومت کی جانب سے سولر پینلز پر ٹیکس 10 فیصد بڑھا کر 18 فیصد کیئے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے جیسے ہی مارکیٹ میں یہ خبر پھیلی تو اضافہ دیکھنے میں آیا، اس وقت مارکیٹ میں 585 ، 645 اور 720 واٹ کے پینلز 26 سے 32 ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں ۔

انورٹرز کی قیمت میں بھی 20 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیاہے، ایک کلوواٹ سے تین کلوواٹ کی قیمت 5 سے 10 ہزار روپے بڑھ گئی۔

لیتھیئم بیٹریز کی ڈیمانڈ بڑھتے ہی قیمت بھی 20 ہزار روپے تک بڑھ گئی ، سولر پینلز کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہمند  میں فورسز کی کامیاب کارروائی، دو جہنم واصل خوارجیوں میں ایک افغانی بھی شامل